فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس جاگ گئی،ملزم گرفتار

فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس جاگ گئی،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد:لاہور شہر میں ہوائی فائرنگ معمول بن گئی،پولیس کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کی وڈیوز بنانا ٹرینڈ بن گیا ،منچلے شہری ہوائی فائرنگ کی وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے لگے ،پرانی انارکلی تھانے کی حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی،ویدیو سامنے آنے پر پولیس کو بھی ہوش آ گیا۔پولیس نے ملزم عطاءاللہ کو گرفتار کر لیا۔


پرانی انارکلی کی حدود میں چار روز قبل ہوائی فائرنگ ہوئی تھی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بھاٹی گیٹ کے علاقے کا رہائشی تھاجسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ایس پی سول لائنز کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا تھا کہ ملزم کو شناخت کرنے کے بعدگرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا ہوائی فائرنگ کےمعاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دوسرا واقعہ چوبرجی کوارٹرز میں پیش آیا۔ شہری کی بچوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی وڈیو  بھی منظر عام پر آگئی ۔وڈیو کے باوجود پولیس کوئی کاروائی نہ کر سکی،لاہور پولیس کو کراٹے سکھانے والے نے اپنے بچوں کو فائرنگ کرنا سکھانی شروع کر دی۔

لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی کوارٹرز کا رہائشی عادل گھر کے گیٹ کے سامنے ہوائی فائرنگ کرتا رہا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری عادل نے اپنے بچوں سے بھی ہوائی فائرنگ کروائی ،عادل خود بھی بچوں سمیت فائرنگ کرتا رہا ۔،ویڈیوز کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

 دوسری جانب تھانہ مغلپورہ کے علاقے میں شہری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان گھر کے دروازوں اور دیواروں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اچانک گلی میں 4 سے 5 موٹرسائیکل سوارافراد نے فائرنگ کی، تمام فائران کی دیوار اور دروازے پر فائر لگے جس کے نشانات موجود ہیں،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ پیش آنے پر پولیس کو اطلاع کی گئی تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer