اورنج لائن میٹروٹرین؛ پیکج ون کے 9۔11 کلو میٹر پر یوٹب گرڈرز کی لانچنگ مکمل

اورنج لائن میٹروٹرین؛ پیکج ون کے 9۔11 کلو میٹر پر یوٹب گرڈرز کی لانچنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ کےتعمیراتی کام پربڑی پیش رفت، پیکج ون کے11.9 کلومیٹر پریوٹب گرڈرزکی لانچنگ مکمل کرلی گئی۔ لکشمی چوک پیکج ون پر 670ویں یوٹب گرڈرزکی لانچنگ مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے پیکج ون کے لکشمی چوک کےمقام پرمشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان اورسی ای اوحبیب کنسٹرکشن کمپنی شاہد سلیم کی نگرانی میں آخری یوٹب گرڈرزلانچ کیےگئے۔ اس موقع پردعاکی گئی اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔خواجہ احمدحسان کاکہناتھاکہ مشکل ترین مرحلہ بھی مکمل ہوگیا جس پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ سینٹرل اسٹیشن اوربیرل ٹوکی 2300میں سے 21سو 50 پائلنگ  ورکس مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ31 رچ سےقبل ہی مال روڈپرٹریفک کھول دی جائےگی،آئندہ چند روز میں سینٹرل اسٹیشن کی چھت ڈال دی جائےگی۔

پرانی انارکلی اسٹیشن پر چائنیزکام مکمل کریں توفنشنگ کا  کام بھی جلد مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ  معروف صوفی بزرگ بابا موج دریادر بارکا سٹرکچر ہمیشہ کےلیے محفوظ بنادیاگیا۔ خواجہ احمدحسان نےاورنج کے روٹ اورسینٹرل اسٹیشن کابھی دورہ کیاجہاں سی ای اوحبیب کنسٹرکشن کمیٹی شاہد سلیم نے بریفنگ دی ۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون پر 600سترہویں یوٹب گرڈرزکی لانچنگ کے بعد پیکج ون کے گیا رہ عشاریہ 9 فیصد ٹریک کی راہ تو ہموارہوگئی تاہم منصوبہ کب مکمل ہوگا۔