شادی ہالز مالکان کے صبر کا پیمانہ لبریز، اب ہوگا دما دم مست قلندر

شادی ہالز مالکان کے صبر کا پیمانہ لبریز، اب ہوگا دما دم مست قلندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: لاہور سمیت پنجاب بھر کے شادی ہالز مالکان اور اس سیکٹر سے وابستہ درجنوں شعبوں کے لاکھوں ورکرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ پنجاب میرج ہالز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن نے 10 جون کو لاہور میں احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میرج ہالز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن نے 10 جون کو لاہور میں احتجاج کی کال دے دی۔ صوبہ بھر کے مختلف شہروں سے قافلے 10 جون کو لاہور شملہ پہاڑی پہنچیں گے اور پریس کلب کے سامنے بڑا پاور شو ہوگا۔ پنجاب بھر کے میرج ہالز مالکان، اس شعبے سے منسلک درجنوں شعبوں کے ہزاروں ورکرز بھی احتجاج کا حصہ ہونگے۔

احتجاجی مظاہرے کا رخ پنجاب اسمبلی کی جانب ہوگا، پنجاب میرج ہالز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو دس جون تک الٹی میٹم دے دیا ہے۔ دس جون تک شادی ہالز نہ کھلنے کی صورت میں لاہور میں دما دم مست قلندر ہوگا۔

دوسری جانب شہر بھر کے تاجر قائدین اور چین سٹورز ایسوسی ایشن نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ چین سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان اور مختلف مارکیٹوں کے تاجر قائدین رانا طارق محبوب، شاہد نذیر،سہیل محمود بٹ، فاروق حفیظ سمیت دیگر تاجرقائدین نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔