اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافہ، ہفتہ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان

Curfew Situation in India
کیپشن: Curfew Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون نے بھارت میں تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ۔۔  نئی پابندیاں نافذ ، ہفتہ اتوار  کو کرفیو  لگانے کا اعلان کردیا گیا۔
نئی دہلی میں ہفتہ اتوار  کرفیو  لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ اور ممبئی میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔
نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ  بھی مثبت آگیا ہے، اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ ان سے ملاقات کرنے والے افراد قرنطینہ کریں اور ٹیسٹ کروائیں۔ رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور یونین وزیر مہندرا ناتھ پانڈے کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔