کینسر کے عالمی دن پر پنجاب پولیس کا احسن اقدام

کینسر کے عالمی دن پر پنجاب پولیس کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کینسرکےعالمی دن کےموقع پر پنجاب پولیس کا احسن اقدام،پولیس لائنزسمیت دیگر دفاتر میں خون کے عطیات کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد،بلڈ کیمپ میں آئی جی شعیب دستگیرنے خون کا عطیہ دیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہے،اس دن کے موقع پر  پنجاب پولیس نےخون کے عطیات دیکر عوام دوست پولیسنگ کا پیغام دیا، آئی جی پنجاب کےاحکامات پر 36 اضلاع میں خون کے عطیات دینے کے لیے خصوصی  کیمپ لگائے گئے ہیں، لاہور میں سنٹرل پولیس آفس اور پولیس لائنز میں کیمپ  کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی  پنجاب سمیت  اعلیٰ افسروں اور اہلکاروں نے خون کا عطیہ دیکر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں میڈیا سے گفتگومیں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے جہاں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے، اسی طرح کینسر کے مریضوں کو خون کا عطیہ دے کر ان کےعلاج و معالجے میں حصہ ڈال رہی ہے، پولیس کے مثبت اقدامات پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer