سیمنٹ کی فروخت میں بڑی کمی

 Khi Cement sales fall in August pkg
کیپشن: Cement sales fall
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملکی معیشت کی اہم صنعتی سیمنٹ سیکٹر کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی ۔ اگست 2021 کے مقابلے اگست 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24 فیصد نمایاں کمی کے بعد 32 لاکھ 96 ہزار ٹن رہی ۔

 آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت میں نمایاں کمی آرہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا,ملک میں ترقیاتی کام کی رفتار کم ہونے ساتھ ہی تعمیراتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کم ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت گھٹ گئی.
اگست 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24 فیصد کمی سے 32.96 لاکھ ٹن رہی،جو اگست21 میں سیمنٹ کی جموعی فروخت 43.36 لاکھ ٹن تھی, اگست 2021 کے مقابلے اگست 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.75فیصد کمی سے 29 لاکھ ٹن رہی, اگست 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.70 فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 440ٹن رہی, اگست 2021 میں سیمنٹ کی برامدات 5 لاکھ 21 ہزار 468 ٹن تھی.
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35.20 فیصد کمی سے 53.36 لاکھ ٹن رہی ، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 82.35 لاکھ تن تھی,رواں مالی سال جولائی تا اگست سیمنٹ کی مقامی فروخت 33.95فیصد کمی سے 47.95 لاکھ ٹن رہی.
گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ کے مقابلے رواں مالی سال دو ماہ میں سیمنٹ برآمدات میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 9.74 لاکھ ٹن سے گھٹ کراگست 2022 میں 5.40 لاکھ ٹن رہی.
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت انڈسٹری کے لیے لیے دوستانہ پالیسیاں تشکیل دے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer