قومی کرکٹ ٹیم کو نیا شاہین آفریدی کون ملا؟ محمدرضوان نے بتا دیا

Asia Cup: Naseem Shah \'new Shaheen Afridi\', says Mohammad Rizwan
کیپشن: Mohammad Rizwan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمدرضوان نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ٹیم کو ایک نیا شاہین شاہ آفریدی مل گیا ہے،بھارت کے ساتھ مقابلے پر بھی بات کی، کہا کہ اس میچ کا انتظار کرکٹ شائقین کو بے چینی سے رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپیر  محمد رضوان نے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، جبکہ اس میچ میں سب سے بڑا ہدف دیا جس کے جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 38 سکور پر ڈھیر ہوگئی، میچ کے بعد ایک میڈیا پریس کانفرنس کرتے محمدرضوان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ قومی ٹیم کے نئے شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ 

ایشیا کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ اس بڑے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شاندار تیز گیند باز آفریدی کی خدمات سے محروم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں  پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 38رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی فخرزمان 53رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ 35رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بابر اعظم صرف 9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

  ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا کوئی ایک کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2.4اوورز میں صرف 8 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد نواز نے 2اوورز میں 5رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نسیم شاہ نے 7رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ نوازدھانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer