ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب دو میچوں کا فیصلہ

21 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب دو میچوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (حافظ شہباز علی) اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب کے میچوں میں شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں دارارقم سینئرز نے ایس اے اسکول کو 153 رنز جبکہ کرکٹ سنٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں میاں سپورٹس سینئرز نے نصیر میموریل سینئرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

 پہلے میچ میں دارارقم سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، کپتان جہانگیر ایثار نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56، رفاقت علی نے 55، محمد ضیاء نے 44، وسیم خان نے 28 اور حیدر علی نے 37 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ایس اے اسکول کی طرف سے اسماعیل الرحمن، وحید احمد، محمد وارث اور جمیل احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ایس اے اسکول ٹیم 16.3 اوورز میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد وارث نے 44 رنز بنائے۔

  دارارقم سینئرز کی طرف سے رانا انعام نے تین جبکہع رفان  اور حیدر علی نے دو دو اور جہانگیر ایثار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جہانگیر ایثار مین آف دی میچ قرار پائے۔ طارق سلمان، صغیر احمد امپائر جبکہ محمد اکیان خان سکورر تھے۔ کرکٹ سنٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں میاں سپورٹس سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 28 اوورز 190 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ مدثر حسین نے 56، ناصر شیر احمد نے 50 اور فاروق احمد نے 27 رنز بنائے۔ نصیر میموریل سینئرز کی طرف سے محمد کاشف نے چار، محمد اسدنے تین اور محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، جواب میں نصیر میموریل سینئرز 148 رنز بناسکی۔ محمد اسد50، محمد عمران 33 اور عبدالکریم  خان نے 23 رنز بنائے۔ میاں سپورٹس سینئرز کی طرف سے ناصر شیر اور شاہد اسلم نے تین تین جبکہ محمد سلیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer