خطرناک شارک پاکستانی ماہی گیروں کے جال میں آگئی

خطرناک شارک پاکستانی ماہی گیروں کے جال میں آگئی
کیپشن: Shark
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے ساحل پرقاتل شارک  پکڑی گئی، وزن 200 کلو ، دیکھنے والے شہریوں کا رش  لگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل پر ایک بڑے سائز کی خطرناک شارک  پکڑی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ماہی گیروں نے کنڈ ملیر کے مقام پر اس خطرناک مچھلی کو شکار کیا ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے پاکستانی ساحلوں کے قریب پکڑی جانے والی یہ وزنی ترین شارک ہے۔
 یادرہے شارک مچھلی کو بے تحاشا شکار کی وجہ سے معدومیت کا خطرہ ہے  انٹرنیشنل یونین آَف کنزرویشن آف نیچر کا کہنا ہے کہ  خدشہ ہے کہ اس دہائی کے آخر تک شارک کی ایک تہائی نسلیں معدوم ہوجائیں گی۔ آئی  یوسی این کی  2014 کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق  شارک کی عالمی آبادی میں گذشتہ نصف صدی کے دوران 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر