انجینئرز اوزار چھوڑ کر سڑکوں پر آگئے،حکومت کو دھمکی

انجینئرز اوزار چھوڑ کر سڑکوں پر آگئے،حکومت کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد : لوکل گورنمنٹ انجنیئرنگ اتحاد کے سب انجنیئرزسڑکوں پر  نکل آئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اوربلدیاتی اداروں کےترقیاتی منصوبےشدید متاثر ہونےکاخدشہ جبکہ سب انجنیئرز اتحاد کامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے اورمطالبات ناماننےپراحتجاجی دھرنےاعلان کردیا۔


نا ہوگا پیچ ورکس نا لگیں گی اسٹریٹ لائٹس اور ناہی کوئی ترقیاتی کام ہوسکے گا  کیونکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر اور بلدیاتی اداروں کےڈپلومہ سب انجنیئرز نےقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرکےسڑکوں پر نکل آئے اوربھرپور نعرے بازی کی۔


سربراہ انجنیئرنگ اتحاد چودھری عطاء محمدنےکہاکہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری گی،سب انجنیئرز کا ٹیکنیکل الاؤنس ،سروس سٹرکچر،بی ٹیک کوٹہ پرموشن اور اپ گریڈیشن سکیل نادینے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے،محکمہ بلدیات پنجاب نے بیس سال سے ایک بھی سہولت نہ دی گئی۔سب انجنیئرزکی ہڑتال پنجاب میونسپل سروسزپروگرام کی 410 اسکیمیں التواءکاشکار ہونگی.

یاد رہے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے حالانکہ پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی 90دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا،حکومت کو آئے 19ماہ ہونے کو ہیں ابھی تک بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان نہیں ہوسکا۔بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی ادارے بھی مسائل کا شکار ہیں۔فنڈز کی کمی ہے۔تمام طبقات سراپا احتجاج ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer