ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کرلیا

زلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کرلیا
کیپشن: Shoaib Akhtar / Zulfi Bukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور سابق کرکٹر شعیب اختر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔
کچھ روز قبل شعیب اختر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو ٹوئٹر پر چیلنج دیا تھا کہ 'اگر وہ شعیب کی 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں اُنہیں موٹرسائیکل دی جائے گی'۔
فہد کو دیا گیا یہ چیلنج زلفی بخاری نے قبول کرلیا اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا'۔

زلفی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ 'یہ دیکھیں، یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟'

شعیب کی اس ٹوئٹ پر زلفی بخاری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جی ہاں، یہاں سب خیریت ہے دوست، میں سنجیدہ ہوں، میں آپ کی ہر گیند کو مس کردوں گا اور پھر انعام میں ملنے والی موٹرسائیکل عطیہ کردوں گا'۔

شعیب اختر نے اس کا جواب دیا اور کہا کہ 'یہ معاملہ سنجیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹرسائیکل دوں گا، شرط یہ ہے کہ آپ کو ہر گیند اپنے بلے سے چھونی ہوگی'۔ سابق بولر نے مزید لکھا 'پھر کیا کہتے ہیں؟ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟

Malik Sultan Awan

Content Writer