ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور پرویزالہٰی کی بازیابی کی درخواست دائر

 لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور پرویزالہٰی کی بازیابی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عدالتی حکم کے باجود اسلام آباد پولیس کے پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور پرویزالہٰی کی بازیابی کی درخواست دائر کردی گئی۔

 چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں, توہین عدالت کی درخواست میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیا, عدالت نے پولیس افسران کو چوہدری پرویز الہٰی کو گھر تک پہنچانے کا حکم دیا ہائیکورٹ سے گھر جاتے ہوئے پرویز الہٰی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت پرویز الہٰی کو اسلام آباد پولیس کی حراست سے بازیاب کرانے کا بھی حکم دے۔