(حافظ شہباز علی)قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی۔
چارٹر طیارے میں واپس آنے والے کرکٹرز میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی شامل ہیں عابد علی، امام الحق،اسد شفیق،فواد عالم، محمد رضوان،شاداب خان کی بھی واپسی، محمد عباس،نسیم شاہ، یاسر شاہ،کاشف بھٹی،افتخار احمد،عمران خان سینئر بھی شامل سہیل خان، فہیم اشرف، فخرزمان، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عماد وسیم کی بھی واپسی حیدر علی،عثمان شنواری اور محمد حسنین بھی وطن واپس پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
Pakistan Cricket team reached Lahore.#PAKvENG pic.twitter.com/mS2TVczg9Z
— Sultan (@smk_77) September 2, 2020
ہیڈ کوچ مصباح الحق و معاون سٹاف کے ارکان بھی وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاﺅنٹی کرکٹ کیلئے انگلینڈ میں ہی رک گئے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلیں گے، شعیب ملک انگلینڈ میں قیام کریں گے جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
واضح رہے قومی ٹیم نے 66 روزہ دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی۔