بیوی کو بیگو کے استعمال سے روکنے کا معاملہ، کیس میں اہم پیشرفت

بیوی کو بیگو کے استعمال سے روکنے کا معاملہ، کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) فیملی جج فراز جاوید واڑائچ نے خاوند کی طرف سے بیگو ویڈیو کال پر بات کرنے والی خاتون کے خلع کے دعوے پر میاں بیوی میں مصالحت کے لیے سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔
فیملی عدالت میں کننزہ اعجاز کی طرف کی خلع کے دعوے کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کی حاضری کے بعد میاں بیوی میں مصالحت کے لیے وقت دیتے ہوے سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں خاتون کننزہ اعجاز کا موقف ہے کہ میرا شوہر مجھے بیگو ویڈیو کال پر بات سے روکتا ہے جبکہ وہ پندرہ سو روپے ماہانہ کماتی ہوئی عدالت میں شوہر اعجاز کا موقف ہے کہ میری بیوی غیر مردوں سے بات کرتی ہے میں نے اس کو بیگو ویڈیو پر کال کرنے سے منع کیا تو اس نے خلع کا دعوے دائر کر دیا۔

قبل ازیں فیملی جج فراز جاوید وڑائچ کی عدالت میں کنزہ اعجاز نے خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعوے دائر کیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگو ویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، میں خاوند کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔

عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتا کہ اس کی بیوی نامحرم سے بات کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer