صندوق بند لاشیں برآمد،جوہرٹائون میں دہشت کی فضا

 صندوق بند لاشیں برآمد،جوہرٹائون میں دہشت کی فضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) جوہرٹاؤن میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر سے 2 افراد کی صندوق بند لاشیں برآمد ہوئیں،دونوں افراد کو قتل کرکے لاشیں صندوق میں بندکی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے لزرہ خیزواقعات کی وجہ سے خوف ووہشت کی نئی فضا قائم ہوچکی ہے،چوری، ڈکیتی، راہزانی، زیادتی اور قتل کے سنگین واقعات سائے کی طرح عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اس خوفناک وارداتوں میں زیادہ نشانہ خواتین اور بچے بن رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خودکشیوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ گھریلو ناچاقی ہے، عدم برداشت اور معمولی تلخ کلامی پر اتنا موت کو گلے لگانا حمایت ہے۔

جوہرٹاؤن میں ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے صندوق سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نےموقع پر شواہد اکٹھے کرتے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانےمنتقل کردیا، پولیس حکام کا کہناتھا کہ شیرخان اور شہزاد کو قتل کر کے لاشیں صندوق میں بندکی گئیں۔
ملزمان نے دونوں لاشیں صندوق میں بندکر کے گھر کو تالہ لگا دیا،شیر خان شہزاد کا ڈائیور تھا، پولیس کے ساتھفرانزک ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں۔مقتول شیرخان قتل ہونے والے دوسرے شخص شہزاد کا ڈرائیور تھا جنہیں چار سے پانچ روز پہلے گھر میں ہی قتل کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ شہزاد کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شہزاد اپنی بھابی سمیت دو افراد کے قتل میں نامزد تھا ۔ پولیس کی تحقیقاتی اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ آباد  میں 22 سالہ شادی شدہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،شبانہ  کی شادی چار سال قبل مصطفیٰ آباد  کے رہائشی جبران کے ساتھ ہوئی، گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا، شوہر اور سسرالیوں کے ظلم وستم سے آزادی حاصل کرنے کے لئے شبانہ نے موت کو واحد حل سمجھا اور گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ورثاء کا کہناتھا کہ شبانہ کو شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer