(جنید ریاض)مدرسہ، سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے خوش خبری، طلبہ کواب تین وقت کا معیاری کھانا ملے گا۔
مدرسہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو تین وقت کا معیاری کھانا ملے گا۔محکمہ تعلیم نے ہاسٹل میں مقیم بچوں کو صبح،دوپہراور شام کا کھانا مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔پنجاب بھر کے 208 مدرسہ سکولوں میں زیر تعلیم 8 ہزار دو سو بچے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔لاہور کے 12 مدرسہ سکولوں میں ایک ہزار سے زائد بچے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیم نے بچوں کو پورے ہفتے مفت کھانا دینے کا شیڈول بھی جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق بچوں کو معیاری فوڈ دینے کیلئے فنڈز اد ڈائریکٹیوریٹ آف مذہبی تعلیم فراہم کرے گا،مدرسہ سکولوں میں سپورٹس ایکٹیوٹی کو بھی جلد بحال کیا جائے گا۔