ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ بدھ سے بارشوں کے نئے سپیل کا آغاز ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
اتوار کے روز گرمی میں اضافہ کے ساتھ ماحول میں گھٹن میں شدت محسوس کی جانے لگی،شہرمیں درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک جاسکتاہے، آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کاکوئی امکان نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا سپیل آئندہ بدھ سے شہر میں بارش برسائے گا ،عید سے پہلے اور عید کے دنوں میں برسنے والی بارش کی نسبت یہ سپیل تھوڑا کم برسے گا۔ بدھ سے جمعہ تک لاہور میں بارشوں کا امکان ہے ،فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکاتیسرانمبر،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح122ریکارڈکی گئی،فیز8ڈی ایچ اے140،شاہدرہ130،جوہرٹاؤن میں شرح119ریکارڈ،مال روڈپرفضائی آلودگی کی شرح109ریکارڈکی گئی۔