ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ گینگ کے 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور  انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں جواد اور طاہر شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو شینگن ویزے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتے تھے۔

بہاول اوستو  کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس، مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔