اومی کورونا ویرینٹ کے پنجے مزید مضبوط؛ لاہورمیں پابندیوں کا عندیہ

Minster health punjab package
کیپشن: Omicron Variant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خبردار ہوشیار! لاہور میں اومی کورونا ویرینٹ خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کورونامثبت کیسز کی شرح3.8فیصد تک پہنچ گئی۔24گھنٹوں میں کوروناکےمزید148نئےمریض سامنےآگئے۔صوبائی وزیر صحت نے کورونا کے کیسز بڑھنے پر شہر میں پابندیوں کا اشارہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےسٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ دنیا بھر کی طرح شہر لاہور میں بھی اومی کرون ویرینٹ خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے،اومی کرون ویرینٹ کے 77 کیسس رپورٹ ہوئے جبکہ 57 کنفرم اور 20 مشتبہ کیسس کی تصدیق ہوئی،پنجاب میں جب بھی کورونا بڑھا لاہور ہاٹ سپاٹ ائیریا رہا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہناتھا کہ لاہوریوں کو سمجھ جانا چاہیے ایک نیا وائرس شہر میں داخل ہوگیا ہے جو اہک شخص سے دوسرے شخص کو بہت جلد اپنا شکار بنا لیتا ہے،شہر میں کورونا کی مثبت شرح 3.8 ریکارڈ کی گئی جو کہ تشویشناک بات ہے،شہریوں نے احتیاط نہ کی اور کیس ایسے ہی بڑھتے رہے تو نئی پابندیاں لگانی پڑیں گی۔
پابندیوں کا فیصلہ این سی او سی کرتا ہے بظاہر نظر آرہا کہ کیس ایسے ہی بڑھنے رہے تو پابندیاں لگانی پڑیں گی،شہریوں سے یہی درخواست ہے ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہاتھوں کو بار بار دھویں،ویکسین کی دونوں ڈوز فوری لگوائیں،جنہوں نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لی اور چھ ماہ کا عرصہ ہوگیا تو فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدکا مزید کہناتھاکہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا جو افراد ویکسین لگواتے اگر انہیں کورونا ہو بھی جائے تو ان کی حالات تشویشناک نہیں ہوتی
مگر جو شہری ویکسین نہیں لگواتے اور کورونا ہوجائے تو ان کی حالت کافی تشویش ناک ہوجاتی ہے اور ایسے افراد میں اموات کی شرح بھی زیادہ ہے،لہذاشہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسین لگوائیں،ویکسین ہی واحد حل ہے جو ہمیں اس مہلک وائرس سے بچا سکتی ہے۔

لاہور میں اومی کرون کےمزید44نئےمریض رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں اومی کرون کےمریضوں کی تعداد77تک پہنچ گئی،لاہور میں کورونامثبت شرح3.8فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں کوروناکےمزید148نئےمریض سامنےآئے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer