فیس بک میسنجر پر چیٹ کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

فیس بک میسنجر پر چیٹ کرنیوالوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: Facebook messenger
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ فیس بک میسنجر ایک اور بہترین فیچر پیش کرنے جارہا ہے جو سکرین شاٹ ڈیٹکشن کا ہے جو جلد دستیاب ہوگا۔یہ نیا فیچر صارفین کے لئے مددگار ثابت ہوگا اور سکرین شاٹ لئے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

 ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق فیس بک کےنئے فیچر سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کی بات چیت کا سکرین شاٹ تو نہیں لیا گیا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ چیٹس سمیت تمام چیٹس کے لئے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے بلاگ پوسٹ کے مطابق ہمارے خیال میں یہ اہم ہے کہ آپ انکرپٹڈ چیٹس استعمال کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں، تو اگر کوئی ڈس اپیئرنگ میسجز کا اسکرین شاٹ لے تو ہم آپ کو آگاہ کریں۔اس فیچر کا انتظار واٹس ایپ صارفین کو بھی ہے اور امکان ہے کہ میسنجر کے بعد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے۔

اس سے قبل میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کو بھی تمام صارفین کے لئے متعارف کرا دیا گیا تھا۔اسی طرح انکرپٹڈ چیٹس کے لئے سروس کے بیشتر فیچرز جیسے ری ایکشنز، اسٹیکرز، میسج رئیپلائی اور فارورڈ وغیرہ کو انکرپٹڈ چیٹس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔اسی طرح صارف اب ان چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو سیو (محفوظ) کرسکیں گے جبکہ میڈیا فائلز کو بھیجنے سے قبل ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer