مہمانوں کے لیے کھانا نہ دینے پر سسرال والوں کا بہو پر مبینہ تشدد

 مہمانوں کے لیے کھانا نہ دینے پر سسرال والوں کا بہو پر مبینہ تشدد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عطیق : ساس کے چہلم پر چار سو مہمانوں کے لیے کھانا نہ دینے پر سسرال والوں کا بہو پر مبینہ تشدد ،  دو بچے چھین کر اس کو گھر سے نکال دیا, متاثرہ خاتون بچوں کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج شاہد حسین کی عدالت میں نواں کوٹ کی ثمینہ کوثر نے اپنے وکیل فرحان علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپنے دو بچوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ۔ جس میں کہا گیا ہے اس کے والدین غریب ہیں۔اس کی ساس بیماری کے باعث فوت ہو گئی ۔اس کا چہلم قریب آیا تو مجھے نند ،جیٹھ اور شوہر نے مجبور کرنا شروع کر دیا کہ ساس کا چہلم ہے ۔چار سو افراد کے کھانے کا بندوبست کیا جائے۔ ثمینہ نے عدالت کو بتایا والدین غریب ہیں جس پر میں نے انکا ر کر دیا جس پر سسرال والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔تشدد سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ عدالت میں موبائل کی فوٹیج پیش کی گئی۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کی پولیس کو جمعہ کو بچے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔