ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سلمان خان نے  زندگی کے سب سے تلخ تجربے سے متعلق بتا دیا  

salman khan
کیپشن: salman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے جیل میں کاٹے ہوئے مشکل دنوں کے بارے میں بالآخر بتا ہی دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔اداکارنے اس معاملے سے متعلق کافی انٹرویوزدیئے لیکن آج کل ان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کی ترجمانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

اداکارنے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے ۔اداکارنے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم جو اتنا گندا تھا کہ بتانا بھی مشکل ہے، اداکارنے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔ استعمال کرنے کے لئے جیل میں ایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔ جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔اس سے مجھے سکون ملتا تھا اور میرا وقت بھی گزر جاتا تھا۔بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جیل میں  گزارے ہوئے  دن بہت درد ناک تھے۔