ویب ڈیسک:کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں حوالے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران فیروز خان کے وکیل فائق جاگیرانی نے کہا کہ فیروز خان بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے پیسے دینے کیلئے بھی تیار ہے۔ علیزے نے گھر کی بات باہر کی جو مناسب نہیں۔
خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے علیزہ نے لکھاتھاکہ 'ہماری چار سال کی شادی الجھنوں کا شکار رہی۔
اس عرصے کے دوران میں نے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد ، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا'۔تاہم سوچ بچارکے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں۔
اس کے بعد فیروز خان نے بھی اہلیہ علیزہ سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئےاہلیہ سےعلیحدگی کی تصدیق کی تھی۔