موٹرسائیکل، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اب آپ کے گھر کی دہلیز پر

Boxs and forms will provide
کیپشن: Number plates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)محکمہ ایکسائز کا نمبر پلیٹس گھروں تک پہنچانے کےلئے فارم متعارف کروا دیا،شہری فارم پر گاڑی وموٹرسائیکل کا نمبر درج کر کےمتعلقہ باکس میں ڈالیں گے تو متعلقہ دفترفوری طورپر نمبرپلیٹس گھر تک پہنچائے گا.

تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کا ڈیڈلاک ختم کرنے کے لئےایکسائز پنجاب کا بڑا فیصلہ کیا گیاہے،ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کاکہنا ہے کہ کورئیرکی ڈلیوری کی بجائے اب ایکسائز عملہ نمبرپلیٹس گھروں تک پہنچائے گا،محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے پبلک مقامات پر باکس اور فارم رکھے جا رہے ہیں جس پرگاڑی نمبر،موبائل نمبر اور ایڈریس لکھ کرباکس میں ڈالیں گےجسکےبعدمحکمہ ایکسائز کی ٹیم جلد خود نمبرپلیٹس صارفین کے گھر پہنچا دے گی۔

صارفین کو نمبرپلیٹس کی جلد از جلد دستیابی کے لئے اقدام اٹھایا گیاہے،ٹوکن ٹیکس اور نمبرپلیٹس کی فیس ادا کرنے والے صارف فارم پر کرکے باکس میں ڈالیں،محکمہ ایکسائز پنجاب نمبرپلیٹس کا ڈیڈ لاک ختم کررہا ہےتاکہ شہری محکمہ ایکسائز کی خصوصی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے عوام پر نیا بوجھ ڈالتےموٹر سائیکل ، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کر د ی گئیں،لاہور کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مہنگی کرنیکی منظوری دےدی، موٹر کار ، جیپ کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ جبکہ موٹر کار ، جیپ، کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹ1200 سے1500 کی کر دی گئی۔

  موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں250 روپے کا اضافہ کیاگیا، موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ اب1000 روپے میں ملے گی،سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو نمبر پلیٹ1600 میں ملے گی، سیمی گورنمنٹ وہیکل کی نمبر پلیٹ1500 روپے میں بنے گی، حکومت نمبر پلیٹ کی قیمتوں میں کوریئر چارجز بھی عوام سے لے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer