(ویب ڈیسک)زمین پھٹی نہ آسمان گرا،لاہورکے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا،پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا،،ابتدائی بیان میں متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ 2 لڑکوں نے مبینہ طور اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔