تبدیلی کے دعوےداروں نےگریٹر اقبال پارک کی حالت ہی بدل دی

 تبدیلی کے دعوےداروں نےگریٹر اقبال پارک کی حالت ہی بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر عباس: تبدیلی کے نعروں والوں نےگریٹر اقبال پارک کی حالت ہی بدل دی۔ پی ایچ اے کے ورکرز نے حالت سدھاری تو پی ٹی آئی رہنما پوائنٹ سکورنگ کے لیے پہنچ گئے،شعیب صدیقی نے جھاڑو پکڑی تو علیم خان نے لیگی صوبائی وزارء کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے خوبصورتی اور نفاست سے لگے پودے، صاف ستھری راہ داری،خوشبو بکھیرتے پھول،یہ تھا گریٹر اقبال پارک۔ پھر تحریک انصاف نے یہاں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پارک کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا۔

میڈیا جلسہ کےبعد گریٹر اقبال پارک کی حالت پر چیختا رہا مگر پی ٹی آئی والوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ پھردو روز بعد جیسے ہی پی ایچ اے انتظامیہ نے پارک کی حالت سدھاری توپی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی جھاڑو لے کرمیدان میں اترے اور ساتھ ہی فوٹو سیشن کے لیے درجن بھر کیمرے بھی منگوالیے اور صفائی کرنے لگے۔

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر علیم خان بھی مینارپاکستان پہنچے جہاں انہوں نے جھاڑو تو نہ تھامی مگرخواتین کے متعلق صوبائی وزراء کے دیئے گئے بیانات پرتنز کے نشتر خوب چلائے ساتھ ساتھ گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دینے کا بھی کہہ گئے۔

گریٹر اقبال پارک میں سیرو تفریخ پرآنے والے شہریوں کاکہناتھاکہ مینارپاکستان قومی اور تاریخی ورثہ ہے۔ جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مینارپاکستان کے چبوترا ٹوٹنے پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔