(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مارچ تک لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال میں بادل کھل کر برسیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب میں بھی بارشیں ہوں گی، ملکہ کوہسارمری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
آج رات لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہےاسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔