نیازی صاحب! برداشت کرو یا منہ بند رکھو:  وزیراعلی پنجاب

نیازی صاحب! برداشت کرو یا منہ بند رکھو:  وزیراعلی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہےعمران خان کو جھوٹ بولنے کا نشہ ہے۔ انکا کہنا تھاکہ عدالت عظمیٰ ملتان میٹرو سے متعلق عمران خان کے الزامات کا نوٹس لے اورفل بنچ کے زریعے تحقیقات کرائے۔

 تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے میٹرو بس پراجیکٹ ملتان روڈ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر پریس کانفرنس کی۔ وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کا آغاز اس قرآنی آیت سے کیا جس کا ترجمہ تھا "مومنوں سیدھی بات کرو اور اللہ سے ڈرو"۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا عمران خان نے میٹروملتان منصوبہ میں فیصل سبحان نامی دویو مالائی شخص کا ذکر کیا اور رشوت کے الزامات لگائے۔ نیازی صاحب کو کہتا ہوں پٹ اپ اینڈ شٹ اپ۔ کہنے لگےنیازی صاحب الزامات لگاتے ہیں، لیکن ثبوت نہیں دیتے 5 بارجھوٹ بول چکے اور جواب مانگے پر عدالت سے بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کریں فل بینچ بنائیں اور تحقیقات کرائیں۔عدالتی فل بینچ میں قصور وار ہوا تو سیاست سے کنارہ کشی کرلونگا،اگر خان صاحب جھوٹے ثابت ہوں تو کسی درگاہ چلے جائیں اور حجرہ شاہ مقیم جا کرتربیت حاصل کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کے پی کے میں پن بجلی کے ہزاروں میگا واٹ کے وسائل موجود ہیں، لیکن صرف 74 میگا واٹ کا منصوبہ لگایا گیا۔ عمران خان بتائیں 74 میگا واٹ کا منصوبہ مریخ پر ہے یا فرشتوں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔ احد چیمہ کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کر رہے۔ میں نیب کے جھوٹے الزامات کے جواب دیئے۔ احد چیمہ بھی جوابات دیں گے۔

 پریس کانفرنس میں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان،صوبائی وزراء زعیم قادری،رانا مشہود،چیف سیکرٹری کیپٹن ر زاہد سعید،سیکرٹری عبدالجبار شاہین بھی ہمراہ تھے۔