وفاقی حکومت کا پنجاب کے حق پر ایک اور وار

Punjab, Federal Govt
کیپشن: Punjab, Federal Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) وفاقی حکومت کا پنجاب کے حق پر ایک اور وار، پنجاب میں سڑکوں کی بحالی کے میگا منصوبے پر بجٹ کو کم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور پنجاب حکومت وفاق سے اپنا صوبائی حق لینے کیلئے تگ و دو کررہی ہے، پنجاب حکومت 53 ارب روپے مالیت کے فنڈ سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں چھوٹی بڑی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے، لیکن اب اس میں 38 ارب روپے کے بجائے پنجاب کے باسیوں کو بہترین روڈ انفراسٹرکچر دینے کے منصوبے پر 15ارب روپے کے فنڈ ملنے کے امکانات ہیں،جس میں لاہور کو روڈ سیکٹر کی مد میں وفاق صرف 3 ارب روپے کے فنڈ دے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت وفاق سے 53 ارب روپے کے فنڈ لینے کا تخمینہ لگایا، لیکن وفاقی حکومت کے احکامات پر پنجاب حکومت نئے مالی سال 15 ارب روپے مختص کرے گی۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو بریک لگ گئی، سیوریج، گلیوں کی تعمیر و فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے محکمہ ہائوسنگ کی جانب سے مانگی گئی گرانٹ کی سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے مسترد کردی ، محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے شہر میں روڈز، فلٹریشن پلانٹس اور سیوریج سکیموں کیلئے 43 کروڑ 56 لاکھ کی گرانٹ مانگی گئی تھی۔

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ  ترقیاتی سکیموں کیلئے نئے مالی سال میں فنڈز کی فراہمی کی جائے گی، سادھوکی، ہلوکی، کاہنہ کاچھا سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج، روڈز کی تعمیر کی سکیموں کو اگلے مالی سال میں شروع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer