ایس ایم ایس کریں اور گھر بیٹھے نئے کرارے نوٹ پائیں

ایس ایم ایس کریں اور گھر بیٹھے نئے کرارے نوٹ پائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اسٹیٹ بنک نے شہر کی نجی وسرکاری بنکوں کی مخصوص برانچوں کو نئے نوٹ مہیا کر دیئے۔ اب شہری قطاروں میں لگے بغیر، بذریعہ ایس ایم ایس  بنکوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

سٹی 42 ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی مناسبت سے شہر کے 101 نجی وسرکاری بنکوں کو نئے کرنسی نوٹ مہیا کر دیئے۔ شہری یہ نوٹ کس طرح سے حاصل کرسکتے ہیں اسکا طریقہ کار نہایت سادہ ہے۔ اپنے مسیج آپشن میں جائیے، شناختی کارڈ نمبر، سپیس دیجیئے، متعلقہ برانچ کوڈ لکھیے اور 8877 پر ایس ایم ایس کردیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔معروف پاکستانی اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایس ایم ایس کرنے کے دو گھنٹوں تک شہریوں کو تصدیقی مسیج موصول ہوگا جس پر رقم حاصل کرنے کی تاریخ اور وقت کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ایس ایم ایس کرنے والے شہری کو دس روپے نوٹ کے تین، پچاس اور ایک سو روپے نوٹوں کا ایک ایک بنڈل ملے گا۔تو جلدی کیجیئے۔ کہیں دیر نہ ہوجائے، فوری نئے کرنسی نوٹ حاصل کریں اپنے بچوں، عزیز واقارب کو دیں اور عید کی خوشیاں دوبالا کریں۔