ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

لاہور میں دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو خاندانوں کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شالیمار میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق پہلا ٹریفک حادثہ کرول گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں کچے راستے کی چڑھائی سے بے قابو ہو کر چارے سے لدی ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں باپ مختار، بیٹا احمد رضا اور خاتون سمیرا جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔معروف پاکستانی اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری
 دوسرا خوفناک ٹریفک حادثہ کاہنہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 8 سالہ بیٹا فیضان اور باپ علی رضا موقع پر جاں بحق جبکہ دادی شدید زخمی ہوگئی۔ دونوں واقعات میں متاثرہ خاندان عیدی دینے بیٹی کے گھر جارہے تھے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عمران خان آج نون لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرائیں گے
 پولیس نے دونوں واقعات کی ضروری کارروائی کرکے میتیں ورثا کے حوالے کردیں تاہم حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع سے بچا جائے۔