ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری

معروف پاکستانی اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: City42 - Tariq Teddy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی نے بیلف کو 27 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ایس ایم ایس کریں اور گھر بیٹھے نئے کرارے نوٹ پائیں

سٹی 42 ذرائع کے مطابق فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مرا کی والدہ  کو بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور میں دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو اپنی دونوں بچیوں کو خرچا 1600 روپے ماہانہ ادا کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس نے خرچا نہیں دیا جو اب تک 2 لاکھ روپے بن چکا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عمران خان آج نون لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرائیں گے

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خرچا دلوایا جائے عدالت نے طارق ٹیڈی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اسکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔