(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج شام حج کی ادائیگی کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔محسن نقوی نے لاہور واپسی پر گنگارام ہسپتال کا دورہ کیااورایمرجنسی وارڈ کامعائنہ کیا۔محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عید تعطیلات کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو شاباش دی۔محسن نقوی نے مریضوں، تیمار داروں، ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو عیدکی مبارکباد دی۔محسن نقوی نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ عید تعطیلات پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز او رپیرامیڈیکل سٹاف کاجذبہ قابل تحسین ہے۔ عید کا اصل پیغام دوسروں کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ ڈاکٹرز، نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔