ایم پی اے سعدیہ سہیل کے بیٹے کی ولیمہ تقریب، سیاسی شخصیات کی شرکت

ایم پی اے سعدیہ سہیل کے بیٹے کی ولیمہ تقریب، سیاسی شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد: پی سی ایس آئی آر ون گراؤنڈ میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کے بیٹے علی شان کی ولیمے کے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور، حامد خان، شفقت محمود، چوہدری اعجاز، ولید اقبال سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کی ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کے بیٹے کےولیمے کا انعقاد پی سی ایس آئی آر گراؤنڈ میں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود، حامد خان، عمر سرفراز چیمہ، چوہدری اعجاز، ولید اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، عندلیب عباسی، ایم پی اے فائزہ ملک، ایم پی اے جاوید اختر انصاری، سمیعہ شفیع، سدرہ شفیع، عاطف چوہدری، ڈاکٹر فاروق،ارم بخاری، نیلم رشید،شازیہ پروین،کنور عمران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی۔شرکاء نے نئے جوڑے کو مبارکباد کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔