کہیں کوئی آپ کی چیٹ کا سکرین شاٹ تو نہیں لے رہا؟ نئے فیچر کے متعلق جانیے

کہیں کوئی آپ کی چیٹ کا سکرین شاٹ تو نہیں لے رہا؟ نئے فیچر کے متعلق جانیے
کیپشن: Messenger Chats
سورس: Messenger Chats, Screenshot, Social media, Latest news, new features
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیس بک میسنجر ایک اور بہترین فیچر پیش کرنےجارہا ہے جو اسکرین شاٹ ڈیٹکشن کا ہے جو جلد دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیچر میں  اسکرین شاٹ لیے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعےصارف  آگاہ کیا جائے گا۔اس سے صارفین کو علم ہوسکے گا کہ ان کی بات چیت کا اسکرین شاٹ تو نہیں لیا گیا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ چیٹس سمیت تمام چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ  یہ اہم ہے کہ آپ انکرپٹڈ چیٹس استعمال کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں، تو اگر کوئی ڈس اپیئرنگ میسجز کا اسکرین شاٹ لے تو ہم آپ کو آاہ کریں۔اس فیچر کا انتظار واٹس ایپ صارفین کو بھی ہے اور امکان ہے کہ میسنجر کے بعد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے۔اس سے قبل میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ آڈیو اور ویڈیو کالز کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر