ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر، ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتا چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 54 پیسے اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہو گئی، ڈالر کی قدر میں 54 پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.76 روپے سے بڑھ کر 153.30 روپےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کے بعد 153روپے 30 پیسے پر کلوز ہوئی. اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔

دوسری جانب برائلر کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو بریک لگ گئی ہے۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

مرغی کا گوشت 306 روپے سے بڑھ کر 316 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 210روپے جبکہ پرچون ریٹ 218روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رکھا گیا۔انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 860 روپے کی ہو گئی۔ 

سرکاری نرخ نامے سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ریٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں استحکام 35 روپے،پیاز کی قیمت میں ایک روپیہ کمی 25،ٹماٹر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ 45 روپے،لہسن دیسی کی قیمت میں استحکام 85 روپے، لہسن چائنا کی قیمت میں استحکام 155 روپے،ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 290 روپے، ادرک چائنہ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 290 روپے،کھیرا کی قیمت میں استحکام 37 روپے،کریلا کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 104 روپے فی کلو،پالک دیسی 21 روپے،میٹھی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ 40 روپے فی کلو، بینگن کی قیمت میں استحکام 37 روپے،بند گوبھی 21روپے اور پھول گوبھی 27 روپے مٰیں فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح شملہ مرچ کی قیمت میں 3 روپے کمی 57 روپے،سبز مرچ کی قیمت میں 2 روپے کمی 62,گھیا کدو کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 83 روپے،لیموں دیسی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 210،بھنڈی کی قیمت میں 5 روپے کمی 187 روپے فی کلو،شلجم کی قیمت میں استحکام 21 روپے فی کلو,اروی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ 120 روپے،مٹر 109 روپے،ٹنڈیاں کی قیمت میں 3 روپے اضافہ 40 روپے،مونگرے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ 109 روپے،مولی 27 ،گاجر دیسی 42 اور حلوہ کدو 42روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔