ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد،پولیس کو اطلاع کیوں کی،بھتہ خوروں کی تاجر کے گھر پرفائرنگ

extortion
کیپشن: Firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شفیق آباد میں تاجر سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کرنے کا معاملہ ،پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر دی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔

شفیق آباد میں بھتہ خور سرگرم ہوگئے، کریم پارک کے تاجر عمیر طاہر سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کیا گیا۔ عمیر طاہر کے مطابق بھتہ خوروں نے بذریعہ فون بھتے کا مطالبہ کیا اور پولیس کو اطلاع دینے پر گھر پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ تاجر کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں، تاجر عمیر طاہر نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کرے۔