نیسلے پاکستان کا سیلاب متاثرین سے متعلق بڑا اقدام

نیسلے پاکستان کا سیلاب متاثرین سے متعلق بڑا اقدام
کیپشن: nestle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیسلے پاکستان نے  سیلاب متاثرین کے لیے پانی اور دودھ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی   کی طرف سے پورے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے مطالبے کے  لیے نیسلے پاکستان نے دوسرے مرحلے میں 250,000 لیٹر پینے کا صاف پانی اور 10,000 لیٹر دودھ عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

کمپنی گزشتہ ماہ کے اوائل میں بلوچستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے این ڈی ایم اے  کو پہلے ہی 60,000 لیٹر پانی بھیج چکی ہے۔ کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، نیسلے پاکستان کے سی ای نے کہا پینے کے صاف پانی تک رسائی پاکستان بھر میں سیلاب سے بے گھر ہونے والی کمیونٹیز کے لیے سب سے بڑی تشویش ہے اور اسی پر ہم اپنی زیادہ تر کوششیں مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو متاثرہ کمیونٹیز کے لیے رضاکارانہ عطیات دینے کی دعوت دی تھی۔