وزراء اور سرکاری افسران  کی موجیں ختم،بڑی پابندی

وزراء اور سرکاری افسران  کی موجیں ختم،بڑی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے مالی سال 21-22 کے لیے کفایت شعاری پالیسی کے منظوری دے دی ۔وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے بیرون ملک دوروں پر پابندی ہو گی ۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال 2021-22 کے لیے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر کابیںہ کے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں ائیر کنڈشنر ،جنریٹر اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہو گی ۔سرکاری خزانے سے ورکشاپ ،سیمنار اور بڑی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی اور پرائیویٹ بینکوں میں فنڈ رکھنے پر بھی پابندی ہو گی ۔

اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت پوسٹوں کی آپ گریڈیشن ،صوبائی وزرا اور افسران کے گھروں اور دفاتر کی تزین و آرائش پر پابندی ہوگی۔حکام کے مطابق ان اخراجات پر منظوری کے لیے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو منظوری دے سکتا ہے ۔