پنجاب کے 29 اضلاع میں فوج طلب

پنجاب کے 29 اضلاع میں فوج طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت  نے صوبے کے 29 اضلاع میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال برقراررکھنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے،   محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کے 12 اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نےپنجاب پولیس کی درخواست پر صوبے کے 29 اضلاع میں فوج طلب کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال محرم ا لحرام کے دوران پنجاب حکومت کو 26 کمپنیاں دی گئی تھی اس سال کتنی فوج ملے گی اس کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے، لیکن پنجاب نے 29 اضلاع میں فوج بھجوانے کی ڈیمانڈ کی ہے، فوج حساس اضلاع میں سٹینڈبائی ڈیوٹی دے گی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں امن وامان قائم کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer