سٹی 42: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.
تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 دسمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ برداشت کررہی ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔