(زاہد چوہدری)شہر میں آوارہ ، چوبیس گھنٹوں کے دوران کتے کاٹے کے مزید 54 کیسز سامنے آئے۔ رواں ماہ کے دوران اب تک کتے کاٹے کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 6 سو 74 ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کے تمام تراقدامات کے باوجود کتے کاٹے کے واقعات میں خاطرخواہ کمی نہیں آسکی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 54 واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں متاثرہ شہریوں نے ویکسینیشن کیلئے سرکاری علاجگاہوں سے رجوع کیا۔ رواں ماہ کے دوران اب تک کتے کاٹے کے کیسزکی مجموعی تعداد ایک ہزار 6 سو 74 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔