پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان :  پھلوں اور سبزیوں  کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں, ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق کرانے میں ناکام ، جبکہ عوام آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے بدترین مالی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا اطلاق  نہیں ہور ہا ، جس سے سفید پوش طبقے کے لئے پھل کا حصول اور  بھی دشوار ہوگیا،سیب سرکاری قیمت 200 ، بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت،کیلا سرکاری قیمت 145 روپے ،بازار میں 220 روپے درجن،مسمی سرکاری قیمت 85 ، بازار میں 160 روپے کلو ،کینو سرکاری قیمت 135 ،بازار میں 230 روپے کلو،پپیتا سرکاری قیمت 200 ،بازار میں 300 روپے کلو ،کھجور سرکاری قیمت 490 ،بازار میں 550روپے کلو،امرود سرکاری قیمت 140 ، بازار میں 240 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب   سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،سبزیوں کی سرکاری قیمت اور اوپن مارکیٹ میں فرق تاحال برقرار ہے ، آلو کی سرکاری قیمت 55 روپے مقرر، بازار میں 80 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 172 روپے، بازار میں 190 روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 95 روپے مقرر، بازار میں 130 روپے کلو میں فروخت،لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 415 مقرر، اوپن مارکیٹ میں 470 روپے کلو میں فروخت ،لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 530 ،بازار میں 600 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کے خریداروں کے وارے نیارے ،مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ

 اس کے علاوہ ادرک کی سرکاری قیمت 390 مقرر، بازار میں 450 روپے کلو میں فروخت،میتھی کی سرکاری قیمت 85 روپے مقرر، بازار میں 110 روپے کلو میں فروخت،گوبھی کی سرکاری قیمت 100 روپے مقرر ،130 روپے کلو میں فروخت ،شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 155 مقرر ،بازار میں 180روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer