ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے طاہرالقادری کیساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال

ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے طاہرالقادری کیساتھ ہیں: مصطفیٰ کمال
کیپشن: City42 - Mustafa Kamal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر): پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی ٰکمال آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ کہتے ہیں کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھا نے کے لیے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے ساتھ ہیں, جتنا مذاق اس ملک کے ساتھ ہونا تھا ہوگیا اور اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں.

  یہ خبر بھی پڑھیں: طاہرالقادری کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، بڑے فیصلے متوقع

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے چودہ شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیےعلامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ پی ایس پی ظالموں کے خلاف کھڑی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: آصف زرداری

ایک سوال کے جواب پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بائیس سال سے کراچی میں را کے ایجنٹ ایم این اے اور ایم پی اے کی شکل میں شہر کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ اب وہاں سے را کے ایجنٹوں کا خاتمہ ہوا ہے۔

مصطفیٰ کمال کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین افتخار رندھاوا، نیشنل کونسل کے رکن مبین قاضی، پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کرامت شیخ اور لاہور کے صدر بیرسٹر مختار احمد اورسید افضال نقوی سمیت دیگر نے استقبال کیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں