(کومل اسلم)لاہور میں ہوائیں تھمنے سے گرمی نے شدت اختیار کر لی، سورج گرمی برسانے لگا، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کی شرح 156کے ساتھ لاہور نویں نمبر پر آگیا ہے۔ سید مراتب علی روڈ 157,یو ایس قونصلیٹ 156, اے کیو آئ ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 153, فیز 5 ڈی ایچ اے 150 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔