لاہور کے باسی ہوشیار! بیماری نے زور پکڑلیا

لاہور کے باسی ہوشیار! بیماری نے زور پکڑلیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کےدو مشتبہ کیس سامنے آگئے ہیں۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق منکی پاکس کے شکار دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں ایک خاتون اور ایک مرد ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ لیا گیا جس کے بعد دونوں میں مرض کی تصدیق ہوگئی۔ دونوں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer