ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب اور ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

آئی جی پنجاب اور ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب انعام غنی سے ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات۔ پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول، آئی ٹی اقدامات اور خدمت مراکز سمیت دیگر امورزیربحث آئے۔

تفصیلات کے مطابق ئی جی افس میں دونوں افسران میں دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امورسمیت پیشہ ورانہ تعاون اور رابطہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ظفر اسلم کو پنجاب پولیس کے جدید آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر طور پر استعمال کر رہی ہے۔ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پولیس خدمت مراکز سے ہر برس لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ٹریننگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ریفریشر کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔

ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے عوامی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کے جاری اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرائم فائٹنگ اور سروس ڈلیوری کے حوالے سے پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس دیگر صوبوں کے لیے بھی قابل تقلید ہیں۔

دوران ملاقات انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer