پنجاب میں اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر

 پنجاب میں اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب حکومت نے اڑیال ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار ڈالر مقرر کر دی، 15 دسمبر سے 31 مارچ تک نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کی اجازت ہوگی۔

پنجاب وائلڈ لائف نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں نایاب ہرن اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی کا فیصلہ کیا ہے،  وفاق نے صرف 16 اڑیال شکار کرنے کی اجازت دی ہے،  ایک ہرن کے شکار کی قیمت 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے،  ہنٹنگ ٹرافی کیلئے پرمٹ کی نیلامی پانچ دسمبرکو پنجاب وائلڈ لائف لاہورآفس میں ہوگی،  مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کیصورت میں 8 دسمبرکو دوبارہ نیلامی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبرسے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے، ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ پانچ ہزارامریکی ڈالرزرضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزورپرائس 25 ہزارامریکی ڈالررکھی گئی ہے سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کوپرمٹ دیاجائیگا۔ واضع رہے کہ گزشتہ برس ریزورپرائس 18 ہزارامریکی ڈالرتھی۔