ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلا چکی ہے: حمزہ شہباز

حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلا چکی ہے: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کی مذمت، کہتے ہیں کہ حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلا چکی ہے۔      

پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے کارکنان پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کو اصلی کارکن دیکھ کر خوف آتا ہے اورلاٹھی چارج عمران خان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نا کام ہوچکا ہے جس کا بدلہ اپوزیشن سے لے رہا ہے، جبکہ پی پی پی کارکن اپنے قائدین سے یکجہتی کے اظہار کیلئے آئے تھے۔

حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہتے کارکنوں پر تشدد اور انہیں روکنا کون سی جمہوریت ہے؟ انھوں نے کہا کہ بیگناہ سیاسی کارکنوں کو رہا اورزخمیوں کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer