سٹی 42: پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمدخان کو تبدیل کردیاگیا،ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشن لاہور لگا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اشفاق احمد خان کو آر پی او سرگودھا لگا دیا گیا،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)وسیم احمد سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور جبکہ سید خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان تعینات کردیاگیا۔شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اس کے علاوہ احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی ای ڈی نے افسروں کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔